Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کپتان ویرات کوہلی انڈر-19 ورلڈکپ 2008 میں پرفارمنس کے بعد ابھر کر سامنے آئے تھے۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت نے انڈر-19 ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ویرات کوہلی کی اس ایونٹ میں انفرادی کارکردگی بھی اچھی رہی تھی۔ انہوں نے 47 کی اوسط سے 235 رنز بنائے تھے۔
ویرات کوہلی نے 2008 کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈر-19 ورلڈکپ میرے لیے بہت اہم ٹورنامنٹ تھا، وہاں پرفارم کر کے میرے کیریئر کو ایک نئی اڑان ملی تھی، اس ایونٹ کی پرفارمنس سے میرے کیریئر کی ابتداء میں مجھے بہت مدد ملی تھی اس لئے ورلڈکپ 2008 میرے لئے ہمیشہ اہم رہے گا۔
انہوں نے کین ولیمسن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیوی کپتان 2008 میں حریف ٹیموں کیلئے مشکل کھلاڑی ثابت ہوئے تھے اور ان کی بیٹنگ صلاحیت دوسرے کھلاڑیوں سے مختلف تھی جو کہ ان کی ٹیم کیلئے مثبت ثابت ہوتی تھی۔