Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بکھری ہوئی فاسٹ بولنگ کو نوجوان بولرز کی مدد سے کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں بولنگ کوچ نے ایک مرتبہ پھر بولرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیم اور ٹیسٹ کرکٹ کو سب سے زیادہ ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بعد دوسرے فارمیٹس پر توجہ دیں اور پھر آخر میں لیگ کرکٹ کھیلنے کا سوچیں۔ بولنگ کوچ کہتے ہیں کہ پاکستان کو ہمیشہ سے دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز کی خدمات حاصل رہی ہیں، ہر دور کی ٹیم میں بہترین فاسٹ بولرز شامل رہے ہیں۔
وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے جب موجودہ فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ کو دیکھتا ہوں، مستقبل میں یہی بولرز پاکستان کو کامیابیاں دلائیں گے۔ وقار یونس نے اپنی گفتگو میں وہاب ریاض اور محمد عامر پر بھی تنقید کی۔
بولنگ کوچ نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کے فیصلے نے ہمارے لئے بڑی مشکل کھڑی کر دی تھی، قومی ٹیم میں نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دینے کے علاوہ کوئی حل نہیں تھا۔
سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ اگر انہیں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنی تھی تو یہ فیصلہ بہتر انداز میں کیا جا سکتا تھا، جس وقت محمد عامر اور وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا وہ صحیح نہیں تھا۔