Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ جاری ہے۔ بھارت کے شہر ممبئی میں سٹہ بازوں کی گرفتاری کے بعد آسٹریلیا کی لیگ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے پیر کے روز چار افراد کو گرفتار کیا تھا جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا وہ میلبرن رینیگیڈز اور سڈنی تھنڈر کے میچ پر شرطیں قبول کر رہے تھے۔
بھارتی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے دو افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جن کا تعلق ایک ایسے سٹہ مافیا سے ہے جن سے پہلے ہی تفتیش جاری ہے۔
ان تمام معاملات کے بعد بگ بیش لیگ میں پلیئرز کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کے بلے کی گرِپ کے رنگ اور رومال پر نظریں رکھی جا رہی ہیں۔ کھلاڑیوں کی حرکات پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے کہ کھلاڑی کس طرح سے رومال لٹکا رہے ہیں۔
ان تمام معاملات کو دنیا کی 140 سے زائد جوئے کی ویب سائٹس کے اعدادوشمار سے موازنہ کر کے دیکھا جاتا ہے کہ سٹے بازوں کو خفیہ اشارے تو نہیں دیے جا رہے۔ اینٹی کرپشن حکام کا ماننا ہے کہ اس قسم کے اشاروں سے فکسنگ ہو سکتی ہے۔