بگ بیش لیگ میں حارث رؤف کا جشن منانے کا انداز موضوع بحث بن گیا۔ شائقین نے گالا کاٹنے کے انداز کو نامناسب قرار دے دیا۔ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایونٹ کے تین میچز میں اب تک دس وکٹیں لے چکے ہیں۔
سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں ڈینیل سیم کو آؤٹ کر کے حارث رؤف نے گلا کاٹنے کے انداز میں جشن منایا۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے حارث رؤف کے جشن منانے کے انداز پر انگلیاں اٹھائیں اور انھیں انداز تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔
ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ اس انداز میں جشن منانے پر حارث کو جرمانہ کرنا چاہیے۔ ایک شخص نے بگ بیش لیگ کو فیملی ایونٹ قرار دیتے ہوئے حارث کے جشن کو غلط قرار دیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین متنازع انداز میں جشن منانے کے انداز کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔