Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے بیٹسمین روری برنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے انگلش ٹیم پریکٹس سیشن میں فٹبال کھیلنے میں مصروف تھی کہ اچانک پیر مڑنے کی وجہ سے روری برنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے جس وجہ سے انھیں واپس انگلینڈ بھیجا جا رہا ہے۔
اس انجری کے بعد انگلش ٹیم کے کوچ کرس سلورووڈ اور انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر نے فیصلہ کیا کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن میں فٹبال کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ بورڈ کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ جب عہدہ سنبھالا تھا اسی وقت فٹبال کی مخالفت کی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ سینیئر پلیئرز نے مجھ سے کہا کہ ٹیم کی یکجہتی برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے اور ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد اس کا پھر جائزہ لیا جائے گا۔ ایشلے جائلز وروکشائر کے بھی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور انھوں نے وہاں بھی فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔