Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور انگلینڈ نے لارڈز کے تاریخی میدان پر 2018 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 184 اور دوسری اننگز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔
محمد عباس نے دونوں اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار، چار وکٹیں لی تھیں اور جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کو ایک مرتبہ پھر محمد عباس کا انتظار ہے اور ان سے ایسی ہی پرفارمنس کی امید ہے۔ پاکستان کو اس سال آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2016 میں بھی پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔