Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گریگ ڈایئر نے چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت کر دی ہے۔ گریگ ڈایئر نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے درست ثابت نہیں ہو گا اور کھلاڑی بھی اس فیصلے کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پانچ روزہ ٹیسٹ کرکٹ کا بہت احترام کرتے ہیں، وہ طویل دورانیے کی کرکٹ میں اس قسم کی تبدیلی نہیں چاہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا اور انگینڈ کرکٹ بورڈ ٹیسٹ میچ کو چار دن تک محدود کرنے کی تجویز کی غیراعلانیہ طور پر حمایت کر چکے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طویل فارمیٹ کی خوبصورتی اور دلچسپی کو برقرار رکھنا چاہیے۔ سعید اجمل نے کہا کہ اسپنرز بھی اس تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں گے۔