Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو پی ایس ایل فائیو کیلئے کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ رمیز راجہ نے دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ حارث سہیل اور یاسر شاہ میں کسی بھی فرنچائز نے دلچسپی نہیں لی جو کہ ایک بڑا سوال ہے۔
موجودہ کمنٹیٹر نے کہا کہ حارث سہیل کی فٹنس ان کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لحاظ سے ان کی فیلڈنگ بھی متاثرکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حارث سہیل نے ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کوئی خاص اننگز بھی نہیں کھیلی جس سے کوئی فرنچائز ان میں دلچسپی دکھاتی۔
یاسر شاہ کو پی ایس ایل میں خریدار نہ ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ وہ مختصر فارمیٹ میں بھی ایک ہی طرح کی بولنگ کرتے ہیں، ان کے پاس ورائٹی کی کمی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ یاسر شاہ کافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں لیکن اب تک انہیں معلوم ہی نہیں کہ ٹی ٹوئنٹی میں کس طرح بولنگ کی جاتی ہے۔ رمیز راجہ نے یاسر شاہ اور حارث سہیل کو پی ایس ایل کا حصہ نہ ہونا لمحہ فکریہ قرار دیا۔