Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی نے 6 اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ جو کھلاڑی بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں ان کا فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو لیا جائے گا۔
فٹنس ٹیسٹ میں جن کھلاڑیوں کی فٹنس مطلوبہ معیار سے کم ہو گی ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ میں مسلسل ناکام ہونے والے کھلاڑی کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جو کھلاڑی فٹنس کا خیال نہیں رکھیں گے ان کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی بھی کی جا سکتی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فٹنس کے مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر ماہانہ 15 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا جو اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک فٹنس کے طے کردہ کم سے کم معیار کو حاصل نہیں کر لیا جاتا۔