Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین رہے اور 2020 کی پہلی سنچری بھی انہوں نے ہی اسکور کی۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹگ کو مارنس لبوشین میں مستقبل میں آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نظر آنے لگا ہے۔
رکی پونٹنگ نے مڈل آرڈر بیٹسمین کے حوالے سے کہا کہ مارنس لبوشین ناصرف ٹیسٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی بن گئے ہیں بلکہ مستقبل میں وہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹم پین کے بعد لبوشین کو کپتانی کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
سابق کپتان کا ماننا ہے کہ مارنس لبوشین اگر ایک ڈیڑھ سال ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھ پاتے ہیں تو انہیں کپتانی کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ ٹم پین کی عمر 35 سال ہو گئی ہے لیکن انہیں مزید کرکٹ کھیلنی چاہیے، وہ مکمل فٹ ہیں اور ان کی کپتانی میں ٹیم کے نتائج بھی بہترین رہے ہیں۔