Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ شین واٹسن پی ایس ایل فائیو میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔ شین واٹسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی شائقین کو اردو زبان میں اپنا پیغام دیا ہے۔
آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں! میں آ رہا ہوں پاکستان، سب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو سپورٹ کریں، اس مرتبہ کوئٹہ کوئٹہ ہو گا۔ شین واٹسن نے گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بھی پاکستان آ کر کھیلا تھا۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 12 میچوں میں 43 کی اوسط سے 430 رنز اسکور کیے تھے اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے۔