Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے۔ گزشتہ روز ہوبارٹ ہریکینز اور برسبین ہیٹ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ کرس لین کی قیادت میں کھیلنے والی برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔
کرس لین نے 55 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں گیارہ چوکے اور تین چھکے بھی شامل تھے۔ پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم صرف 181 رنز ہی بنا سکی۔ کرس لین کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بی بی ایل کے رواں سیزن میں کرس لین نے پانچ میچز کھیل کر 52.75 کی اوسط سے 211 رنز بنا رکھے ہیں۔ انھوں نے ایونٹ میں دو نصف سنچریاں بھی اسکور کر رکھی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر برسبین ہیٹ کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔