Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور انگلیںڈ کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پروٹیاز کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کا خسارے کے ساتھ آغاز کرنے کے علاوہ اوپننگ بیٹسمین روری برنز کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی ہے جو ٹریننگ سیشن میں فٹبال کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں جاری ہے جہاں انگلیںڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ لیکن ایک مرتبہ پھر مہمان ٹیم پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
دوسرے روز کا کھیل شروع ہوتے ہی انگلینڈ کی ٹیم 269 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے اولی پوپ *61 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رباڈا نے تین شکار کیے۔