ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول محدود اوورز کی کرکٹ سیریز میں وہ واپسی کریں گے۔ اس سے قبل بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈیل اسٹین کو ڈراپ کرنے پر ٹیم میں ان کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔
ساؤتھ افریقی فاسٹ باؤلر نے گزشتہ برس اگست میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا تا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنے کیریئر کو طول دے سکیں۔ ڈیل اسٹین اس وقت آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ تجربہ کار فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے لیے چار اوورز کروانا آسان ہے۔