ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے عمر میں گھپلا کرنے پر دہلی ٹیم کے نوجوان بیٹسمین منجوت کالرا پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ مزید پانچ کھلاڑیوں کی عمر کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
منجوت کالرا آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ 2018 جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ تھے اور انھوں نے فائنل میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے بھارت کو انڈر-19 ورلڈکپ کا چوتھا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
منجوت کالرا پر پابندی کی خبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے کہا کہ اس چیز کو اب رک جانا چاہیے۔
ڈین جونز نے انکشاف کیا کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ڈرافٹ میں افغانستان کے لیگ اسپنر نور احمد نے رجسٹریش کروائی تو اپنی درخواست پر اپنی عمر 14 سال لکھی۔
انھوں نے کہا کہ اس کھلاڑی کی عمر 18 سال تو ہو سکتی ہے لیکن 14 سال نہیں۔