Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا اور دیگر ٹیموں کے کامیاب دورے کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے پر بضد ہے۔ سابق کرکٹرز پی سی بی کو سخت مؤقف اپنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے پی سی بی کو آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹانے کا مشورہ دیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی کو بنگلہ دیشی بورڈ کے خلاف درخواست دے سکتا ہے اور تمام بورڈز کے سامنے بھی اس معاملے کو اٹھانے کا آپشن موجود ہے۔
اقبال قاسم نے سری لنکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، سری لنکن کھلاڑی یہاں سے خوشی خوشی واپس گئے اور سیکیورٹی انتظامات پربھی اطمینان کا اظہار کیا۔
اقبال قاسم نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر کے کھیلوں میں اب سیاست ہے اور بنگلہ دیش کے فیصلوں میں بھی سیاست کا ہی کردار ہے۔