Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ملتان سلطانز نے سلور کیٹیگری سے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے اور فرنچائز کے مشترکہ مالک علی ترین کو آل راؤنڈر سے زبردست پرفارمنس کی امید ہے۔ اپنے ٹویٹ میں علی ترین نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے خوشدل شاہ کے مداح ہیں، وہ تیز کھیلنے والے بیٹسمین ہیں اور ایک اچھے اسپنر بھی ہیں۔
انھوں ںے کہا کہ اگر وہ پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔
علی ترین نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم جم اور نیٹس میں زبردست پریکٹس کر رہے ہیں، امید ہے پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس سامنے آئے گی۔
خوشدل شاہ نے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا مگر صرف آٹھ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔