Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اس سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے مگر بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ جون میں متوقع ہے۔ دسمبر 2018 میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں 6 ملکی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بھارت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیے جانے کے باوجود گذشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں اس فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جون میں شیڈول بورڈ کے اہم اجلاس میں ایشیا کپ کیلئے ٹیم پاکستان بھجوانے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر تناؤ سمیت کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے اس کے امکانات بہت کم ہیں کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان آئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام اس ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر منعقد ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی اور یہ ایونٹ پاکستان میں بین الاقوامی سطح کا آخری ایونٹ تھا۔