Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

احمد شہزاد ماضی میں کی گئی غلطیوں پر پشیمان ہیں جن کا اعتراف انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی کیا۔ پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ کرکٹ کیریئر کے دوران نادانی میں کئی غلطیاں سرزد ہوئیں جس کا خمیازہ بھگت رہا ہوں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ڈوپنگ کیس میں پابندی تکلیف دہ لمحہ تھا، اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں ملوث نہیں رہا صرف کپتان ہونے کے ناطے الزام مجھ پر آیا تاہم کسی سے کوئی گلہ نہیں۔
اوپنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو بھول کر تمام تر توجہ اپنی فٹنس اور پرفارمنس پر مرکوز کی ہوئی ہے، پی سی بی حکام کا شکرگزار ہوں جنھوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اور کرکٹ میں واپسی کیلئے رہنمائی کی۔
تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے سنچری بنانے والے بیٹسمین نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دو میچز میں کھیلنے کا جو موقع ملا اس میں پرفارم نہ کر پانے کا بےحد افسوس ہے، سلیکٹرز نے ملک کی نمائندگی کا دوبارہ موقع فراہم کیا تو بہترین پرفارمنس کی کوشش کروں گا۔