Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو گزشتہ دہائی میں مختصر فارمیٹ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا۔ آکاش چوپڑا نے 2010 سے 2019 تک ٹی ٹوئنٹی کا بہترین بیٹسمین ویرات کوہلی کو قرار دیا۔ آکاش چوپڑا کے مطابق لستھ ملنگا گزشتہ دہائی میں ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر رہے اور جوز بٹلر بہترین وکٹ کیپر رہے۔
شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین آل راؤنڈر کہنے پر بھارتی کرکٹ شائق نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیا شاہد آفریدی کا نام اس لیے لیا کہ پاکستانیوں کو خوش کر سکو جس پر آکاش چوپڑا نے بھی فین کو منہ توڑ جواب دیا۔
آکاش چوپڑا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے 2010 سے 2019 کے دوران ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی کے ریکارڈ نہیں دیکھے ہیں، پہلے ان کے ریکارڈز پر نظر ڈالیں اس کے بعد شاہد آفریدی کا نام لینے پر میرا شکریہ ادا کر دینا۔
شاہد آفریدی نے 2010 سے مئی 2018 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک ٹی ٹوئنٹی میں 61 وکٹیں حاصل کی تھیں اور 949 رنز اسکور کیے تھے۔