Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چودہ سالہ کرکٹر محمد شہزاد کو انڈر-19 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نوجوان آل راؤنڈر انڈر-19 ورلڈکپ میں پرفارم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ اعجاز احمد کے ساتھ اپنی خامیوں پر کام کیا ہے، پہلے میں بیٹنگ میں بہت جلد بازی کرتا تھا لیکن امید ہے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا۔
محمد شہزاد نے چودہ سال کی عمر میں انڈر-19 ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔ نوجوان آل راؤنڈر نے خواہش ظاہر کی کہ کم عمر میں پاکستان کی سینیئر ٹیم میں بھی جگہ بنانا چاہتا ہوں۔ سابق کپتان اور موجود وزیراعظم عمران خان اور بابر اعظم ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ محمد شہزاد دونوں کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔