Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ پلاٹون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہاب ریاض نے بی پی ایل کے 7 میچوں میں 16.70 کی اوسط 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ان کی اکانومی 6.50 کی ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 20-2019 میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ بھی وہاب ریاض کے نام ہے۔
انھوں نے راجشاہی رائلز کے خلاف 8 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کے علاوہ وہاب ریاض نے بی پی ایل میں اپنی رفتار سے تمام بولرز کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن کی 5 تیز ترین گیندیں وہاب ریاض نے کی ہیں۔
انہوں نے سلہٹ تھنڈر کے خلاف 146.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی تھی جو بی پی ایل میں اب تک کی تیز ترین گیند ہے۔ ان کی باقی چار گیندوں کی رفتار 146.4، 146.3، 146.2 اور 145.3 رہی۔