Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ جیمز اینڈرسن نے پہلی اننگز کے 19 اوورز میں 40 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔ اپنی اس عمدہ کارکردگی کی بدولت جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے سابق انگلش فاسٹ بولر این بوتھم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ این بوتھم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 27 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ جیمز اینڈرسن 28 مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں اپنے نام کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔
بطور فاسٹ بولر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 5 وکٹوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کو حاصل ہے جنہوں نے 36 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے گلین میکگرا موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ بار 5 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ وسیم اکرم کو حاصل ہیں۔ سابق فاسٹ بولر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 25 مرتبہ ایک اننگز میں 5 شکار کیے۔