Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس تو ممکن ہوا لیکن اس کے بعد ہونے والی مسلسل بارش میچ کی منسوخی کا باعث بنی۔
گوہاٹی کرکٹ گراؤنڈ کے اسٹاف نے پچ کو سکھانے کے لیے بہت جتن کیے لیکن بات نہیں بنی۔ یہاں تک پچ کو سکھانے کے لیے ویکیوم کلینر، استری اور ہیئر ڈرائر تک کا استعمال کیا گیا جس وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
سری لنکن صحافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت بارش سے پچ کو بچانے والے کورز پریماداسا اسٹیڈیم سے لے جاتا۔ ایک پاکستانی ٹویٹر صارف نے دو تصاویر اپلوڈ کیں جس میں سے ایک تصویر پی ایس ایل میچ میں آؤٹ فیلڈ کو سکھانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی ہے۔ ایک پاکستانی شائقین کرکٹ نے لکھا کہ ہم پچز کو ایسے سکھاتے ہیں اور بھارتی ہیئر ڈرائر سے۔