Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ابھی تک سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ بنگلہ دیش نے پاکستان آ کر دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ بی سی بی پاکستان میں صرف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا چاہتا ہے۔
پی سی بی اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔ بنگلہ دیش نے پی سی بی کو ایک پیشکش کی جس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے علاوہ صرف ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلا جا سکتا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شامل کر لیا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے بنگلہ دیش کی اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی وسیم خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پاکستان آئندہ اپنی تمام ہوم سیریز ملکی سرزمین پر ہی کھیلے گا۔