Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ عرفان پٹھان نے 120 ون ڈے میچوں میں باؤلنگ کے شعبے میں 173 شکار کیے جبکہ وہ 1544 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
انھوں نے 29 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ کرتے ہوئے 31.57 کی اوسط سے 1105 رنز بنائے۔ 24 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں عرفان پٹھان نے 28 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا اور صرف 172 رنز اسکور کیے۔
ان کی پاکستان کے خلاف یادگار پرفارمنسز کی بات کریں تو اس میں 2006 میں ہونے والے کراچی ٹیسٹ کے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک سرفہرست ہے۔ عرفان پٹھان نے ورلڈ ٹی ٹوئٹنی 2007 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔ انھوں نے بنگلور ٹیسٹ 2007 میں 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس فہرست میں 2006 میں لاہور میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں عرفان پٹھان کی بہترین باؤلنگ بھی شامل ہے۔