Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کا آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ ڈیل اسٹین نے بی بی ایل 20-2019 کے چار میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میلبرن اسٹارز کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، میں نے جیسے ہی ڈریسنگ روم میں قدم رکھا تو مجھے ایسا بالکل نہیں لگا کہ میں کہیں اور آ گیا ہوں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ڈیل اسٹین کے ساتھ اپنی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے گراؤنڈ کے اندر اور باہر ورلڈکلاس فاسٹ باؤلر کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔ انھوں نے کہا کہ ڈیل اسٹین بہت اچھے انسان ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور گراؤنڈ میں اس کا استعمال بھی کیا۔
ڈیل اسٹین نے حارث رؤف کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حارث تم مشین ہو اور تمہارے ساتھ مل کر بہت اچھا لگا۔ انھوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ بدھ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیل کر لطف اندوز ہونا، تیز باؤلنگ کرنا اور مخالف ٹیم کو اڑا کر رکھ دیا۔