Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بیٹسمین نے چھکوں کی برسات کر دی۔ کینٹربری اور سینٹرل ڈسٹرکٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کینٹربری کو 220 رنز کا ہدف ملا جس تک پہنچنے کے لیے 16ویں اوور میں لیو کارٹر کی جانب سے لگائے گئے چھ چھکوں نے اہم کردار ادا کیا۔
لیو کارٹر نے 29 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور تین چوکے بھی شامل تھے۔ کینٹربری نے مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اس سے قبل سینٹرل ڈسٹرکٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 219 رنز اسکور کیے تھے جس میں ٹم سیفرٹ کے 74 اور ڈین براؤنلی کے 55 رنز شامل تھے۔