Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان نے آخری انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ 2006 میں سرفراز احمد کی قیادت میں جیتا تھا اور اب اس میگا ایونٹ کا آغاز 17 جنوری سے ساؤتھ افریقہ میں ہونے جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں قومی انڈر-19 ٹیم کا نو روزہ تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے جہاں سرفراز احمد قومی انڈر-19 کے کھلاڑیوں کو مشورے دینے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ انڈر-19 کرکٹ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ملکی اسکواڈ میں شمولیت کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے اور اس ایونٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان نے کہا کہ کپتان روحیل نذیر بہت باصلاحیت ہیں، اچھی فارم میں بھی ہیں اور ان کی اچھی فارم ایونٹ میں ضرور ٹیم کے آئے گی۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ گزشتہ سال قومی انڈر-19 ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہا جس کا فائدہ ہمیں آئی سی سی انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں ہو گا۔
سرفراز احمد نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد کپتان روحیل نذیر سے علیحدہ ملاقات بھی کی۔