Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم ساؤتھ افریقہ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد مشکلات کا شکار ضرور ہوئی مگر اب شاندار فارم میں نظر آ رہی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز میں اننگز کی شکست سے دوچار کیا اور اب نیوزی لیںڈ کے خلاف بھی بڑے مارجن سے فتوحات سمیٹ کر کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری پوزیشن کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹم پین نے کہا کہ ہماری ٹیم مشکل دور سے نکل آئی ہے، ہمارے پاس بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں میچ ونرز موجود ہیں۔
ٹم پین کو اب نمبرون ٹیسٹ ٹیم بھارت کا انتظار ہے۔ آسٹریلوی کپتان کو یقین ہے کہ جو آسٹریلوی ٹیم گزشتہ برس بھارت سے سیریز کھیلی تھی اس سے بہت مختلف ٹیم ہو گئی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا دونوں کی ہی نگاہیں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل پر مرکوز ہیں۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اسی طرح اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلتے رہے تو مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے لیے بہت اچھی سیریز ہو گی۔
بھارتی ٹیم رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔