Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 279 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے مارنس لبوشین مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز رہے۔
سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری نا مکمل اننگز 40 رنز سے شروع کی اور دو وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ڈیوڈ وارنر نے سنچری اسکور کی۔
نیوزی لینڈ کو 416 رنز کا ہدف ملا مگر مہمان ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ پوری ٹیم 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے نیتھن لائن نے دوسری اننگز میں بھی پانچ شکار کیے۔
آسٹریلیا نے تین میچز کی سیریز میں کلین سویپ کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر لگاتار پانچویں ٹیسٹ فتح بھی حاصل کی۔ پانچ میں سے ایک بھی ٹیسٹ میچ پانچویں روز تک نہیں گیا جس سے آّسٹریلیا کی زبردست پرفارمنس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔