Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

تیز پچز کے باعث آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ جیسے ممالک میں ٹیسٹ میچز کے فیصلے تیسرے اور چوتھے روز زیادہ دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ایشیاء میں صورتحال مختلف ہے اور زیادہ تر میچز پانچ روز تک ہی جاتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ بھی پانچویں روز ختم ہوا تھا۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر لگاتار پانچویں ٹیسٹ فتح بھی حاصل کی اور پانچ میں سے ایک بھی ٹیسٹ پانچویں روز تک نہیں گیا جس سے چار روزہ ٹیسٹ کی بحث کو تقویت ملی۔
کھلاڑیوں کی جانب سے تو چار روزہ ٹیسٹ میچ کی مخالفت سامنے آ رہی ہے مگر اس پر حتمی فیصلہ مارچ میں سامنے آ سکتا ہے۔
آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 27 سے 31 مارچ تک دبئی میں ہو گا جس میں چار روزہ ٹیسٹ میچ پر بحث کی جائے گی۔
اگر اکثریت نے چار روزہ ٹیسٹ میچز کی حمایت کی تو پھر 2023 سے 2030 تک چار روزہ ٹیسٹ میچز ہی کھیلے جائیں گے۔