Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے جنگلات میں پھیلی آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن نے اپنی ٹیسٹ کیپ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹیسٹ کیپ کے لیے 25 ہزار آسٹریلوی ڈالرز کی پہلی بولی لگا دی ہے۔
شین وارن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے ہر کوئی اپنے طور پر مدد کے لئے آگے آئے۔ سابق لیگ اسپنر کو یقین ہے کہ وہ اپنی ٹیسٹ کیپ کی نیلامی سے متاثرین کیلئے مناسب فنڈز اکھٹا کر لیں گے۔
ان سے قبل آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور کرس لین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے لگائے ہر ایک چھکے کے عوض 250 ڈالرز بش فائرفنڈ میں دیں گے۔ دونوں کھلاڑی اس وقت بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
ایرون فنچ نے میلبرن رینیگیڈز کی میچ وننگ شرٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔ مشکل وقت میں آسٹریلیا کی مدد کرنے کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹرز بھی پیچھے نہیں ہیں۔
قومی ویمن ٹیم کی بیٹر جویریہ خان کا کہنا ہے کہ جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے آسٹریلیا جائیں گے تو کوشش کریں گے آسٹریلیا کی مدد کریں۔