Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد 296 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو ٹاپ پرفارمرز کی فہرست میں بھی آسٹریلوی کھلاڑیوں کا قبضہ ہے۔
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے 15 اننگز میں 83.26 کی اوسط سے 1249 رنز اسکور کیے ہیں۔ اس فہرست میں اسٹیو اسمتھ 1028 رنز کے ساتھ دوسرے کامیاب بیٹسمین ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ہی ڈیوڈ وارنر 18 اننگز میں 881 رنز بنا کر تیسرے ٹاپ بیٹسمین ہیں۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹاپ بولرز پر نظر ڈالیں تو وہاں بھی آسٹریلوی بولرز ہی موجود ہیں۔ فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے 49 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ نیتھن لائن 47 وکٹوں کے ساتھ دوسری اور مچل اسٹارک 33 وکٹیں لیکر اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔