Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش فاسٹ بولر پیٹ براؤن انجری کی وجہ سے بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 21 سالہ بیٹ براؤن کو میلبرن اسٹارز کی ٹیم میں ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ لینی تھی لیکن کمر کی تکلیف کے باعث وہ بگ بیش لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پیٹ براؤن بگ بیش لیگ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔ میلبرن اسٹارز کی ٹیم نے پیٹ براؤن کے متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ پیٹ براؤن کی انجری کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
حارث رؤف نے اب تک بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فاسٹ بولر نے میلبرن اسٹارز کی جانب سے تین میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اپنی ٹیم کی جانب سے وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔