Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ جو روٹ نے ساؤتھ افریقہ خلاف دس ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 53.68 کی اوسط سے 1020 رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرنے والے 14ویں انگلش بیٹسمین ہیں۔
جو روٹ نے پروٹیاز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جو روٹ نے 35 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں نصف سنچری اسکور کر کے انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
ساؤتھ افریقہ کیخلاف طویل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی انگلینڈ ٹیم کے سابق بیٹسمین ڈینس کومپٹن کو حاصل ہے جنہوں نے 24 میچوں میں 53.78 کی اوسط سے 2205 رنز بنائے۔