Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین مارنس لبوشین نے گزشتہ سال ایشیز سیریز میں زبردست کم بیک کیا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ مارنس لبوشین گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے اور ان کے علاوہ کسی بیٹسمین نے ایک ہزار سے زائد رنز نہیں بنائے تھے۔
انھوں نے 2020 کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار ٹیسٹ سنچری کے ساتھ کیا۔ مارنس لبوشین نے نیوزی لینڈ کے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ 549 رنز اسکور کیے اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف زبردست پرفارمنس کی بدولت وہ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین بن گے۔ مارنس لبوشین نے ایک ہزار رنز کا ہندسہ 12 اننگز میں عبور کیا۔
ان سے قبل یہ اعزاز سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈون بریڈمین کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ 15 اننگز میں انجام دیا تھا۔