Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن شروع ہونے میں 44 دن رہ گئے ہیں۔ فرنچائزز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کا جوش بھی عروج پر ہے اور ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل کپتانوں کے حوالے سے بحث شروع جاری ہے۔
پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کا کپتان کون ہو گا؟ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوب چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں۔ ایک ٹویٹر صارفین نے فرنچائز کے مشترکہ مالک علی خان ترین سے ٹیم کے کپتان سے متعلق سوال کیا۔
علی خان ترین نے انھیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جلد کپتان کا اعلان کر دیں گے اور یہ بڑا "شاندار" انتخاب ہو گا۔ علی خان ترین کی جانب سے لفظ "شاندار" کا استعمال کرنا تھا کہ ٹویٹر صارفین نے تکے لگانا شروع کر دیئے اور لوگوں اکثریت نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود ہوں گے۔
اس حوالے سے فرنچائز کی طرف سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک نے کی تھی جو اس بار پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔