Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کے لیے فرنچائزز کے ملکی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑی لاہور میں قائم قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں تو ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے لودھراں کی ترین اسپورٹس اکیڈمی میں ڈیرے لگا لیے ہیں۔
فرنچائز کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ترین اسپورٹس اکیڈمی میں ملتان سلطانز کا پریکٹس کیمپ لگ چکا ہے۔ اظہر محمود نے کہا کہ اس ہفتے ملتان سلطانز کے پلیئرز خوشدل شاہ، محمد الیاس، علی شفیق اور ذیشان اشرف کے ساتھ کام کیا۔
انھوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔