بکیز کی جانب سے پیشکش کو رپورٹ نہ کرنے پر بنگلہ دیشی ٹاپ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ایک سال کی معطلی کا سامنا ہے اور اب انھیں سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ 12 جنوری کو سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرے گا جس میں شکیب الحسن کا نام شامل نہیں ہو گا۔ شکیب الحسن پر عائد پابندی اس سال 28 اکتوبر ختم کو ہو گی جس کے بعد وہ دسمبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ دوسری جانب ورلڈکپ کے بعد کوئی میچ نہ کھیلنے والے مشرفی مرتضٰی کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشن کے چیئرمین اکرم خان کا کہنا ہے کہ مشرفیٰ مرتضٰی کا معاہدہ ان کی دستیابی پر منحصر ہے۔