Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نسیم شاہ کو پہلے انڈر-19 ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا مگر پھر اس کے بعد سینیئر ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر ان کا نام ورلڈکپ اسکواڈ سے واپس لے لیا گیا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ 16 سالہ فاسٹ بولر کا نام زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے اسکواڈ سے واپس لیا گیا اور ان کی عمر پر پی سی بی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔
دورہ آسٹریلیا پر بھی نسیم شاہ کی عمر پر سوالات اٹھے تھے تاہم پی سی بی نے تمام خدشات کو ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق کی اور یہ عمل 6 دسمبر کو اسکواڈ کے انتخاب سے قبل نومبر میں مکمل کر لیا گیا تھا۔
بورڈ نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان کرکٹر کی ساکھ کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کا مستقبل روشن ہے۔