Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ دہائی میں جہاں ٹاپ بیٹسمین اور بولرز کے خوب مقابلے ہوئے وہیں وکٹ کیپرز میں بھی جیت کی دوڑ رہی۔ گزشتہ دہائی کے سب سے کامیاب وکٹ کیپرز کی بات کی جائے تو بھارت کے مہندر سنگھ دھونی، ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور پاکستان کے سرفراز احمد سرفہرست رہے۔
2010 سے 2019 تک تینوں فارمیٹس کی بات کریں تو ایم ایس دھونی 363 اننگز میں 500 شکار کر کے سرفہرست رہے۔ انھوں نے 376 کیچز لیے اور 124 اسٹمپس کیے۔ ساؤتھ افریقہ کے کونٹن ڈی کوک نے 226 اننگز میں 399 شکار کیے جس میں 370 کیچز اور 29 اسٹمپس شامل ہیں۔
پاکستان کے سرفراز احمد کا تیسرا نمبر رہا۔ انھوں نے 258 اننگز میں 291 کیچز لیے اور 52 اسٹمپ آؤٹ کیے۔ ان کے مجموعی شکار 343 رہے۔ آسٹریلیا کے بریڈہیڈن کا چوتھا اور بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کا پانچواں نمبر رہا۔