Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جسپریت بمراہ اور سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا گزشتہ کافی برسوں سے ممبئی انڈینز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ جسپریت بمراہ کو اچھا بولر بنانے میں لستھ ملنگا کے کردار پر ضرور بات کی جاتی ہے لیکن نامور بولر بننے کے بعد جسپریت بمراہ نے آنکھیں پھیر لی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں جسپریت بمراہ نے کہا کہ لستھ ملنگا نے یارکر تو کیا فیلڈ پر انھیں کچھ نہیں سکھایا، میں جو کیا اپنے آپ کیا ہے۔ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ملنگا نے دباؤ کی صورتحال میں پرفارم کرنے اور بیٹسمینوں کے خلاف پلان بنانے میں ضرور مدد کی ہے۔
بھارتی بولر نے بتایا کہ وہ ربڑ کی سخت گیند کے ساتھ یارکرز کی پریکٹس کرتے ہیں کیونکہ آج کی کرکٹ میں یارکرز کرائے بغیر بولرز کے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے اگر آپ کو وکٹیں لیتے رہنا ہے تو یارکرز کا استعمال بھی تسلسل کے ساتھ کرنا ہو گا۔