Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد سے تعلق رہنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ روحیل کا کرکٹ میں ابتدائی سفر اتنا آسان نہیں تھا اور وہ اپنے پہلے ٹرائل میں ناکام ہو گئے تھے۔ پہلے ٹرائلز میں ناکامی کے بعد روحیل نذیر کو اگلے سال اسلام آباد کی انڈر-19 ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پی سی بی کے دو روزہ ٹورنامنٹ میں روحیل نذیر کی زبردست پرفارمنس نے انھیں آسٹریلیا کے خلاف قومی انڈر-16 ٹیم میں جگہ دلائی۔ آسٹریلیا کے خلاف بھی اچھی پرفارمنس کے باعث روحیل نذیر سیڑھیاں چڑھتے رہے اور پاکستان انڈر-19 ٹیم کے کپتان بن گئے۔
بھائی کو دیکھ کر کرکٹ شروع کرنے والے روحیل نذیر نے کہا کہ میرا فیورٹ کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز ہے، وہ بھی وکٹ کیپنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کرتے ہیں، وہ جس طرح کھیلتے ہیں وہ سب کو پسند ہے۔
روحیل نذیر پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔ 2018 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین نے قائداعظم ٹرافی 20-2019 کے چھ میچوں میں 320 رنز اسکور کیے۔