Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

2016 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ نے ساؤتھ افریقہ کو انہی کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔ انگلینڈ کی کامیابی میں اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے مرکزی کردار ادا کیا۔ بین اسٹوکس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے تینوں شعبوں (بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ) میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ساؤتھ افریقہ کے خلاف دونوں اننگز میں آل راؤنڈر نے 119 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 47 اور دوسری اننگز میں 153 کے اسٹریک ریٹ سے 72 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ بین اسٹوکس نے دوسری اننگز میں 3 اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔
انہوں نے اپنے اسپیل کی آخری 14 گیندوں پر ساؤتھ افریقہ کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور صرف یہی نہیں انہوں نے میچ میں 6 کیچز بھی پکڑے۔ انگلینڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 189 رنز سے فتح حاصل کی۔
بین اسٹوکس شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بین اسٹوکس کی میچ وننگ کارکردگی کے بعد انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کیوی بین اسٹوکس کو جتنا کھیلتا ہوا دیکھتا ہوں مجھے احساس ہوتا ہے یہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن میدان میں ان کے کبھی ہار نا ماننے والا جذبے سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنا چاہیے۔