Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بھارتی ٹی وی چینل کو کھری کھری سنا دیں۔ ٹوئٹر پر ایک بھارتی نجی چینل نے خبر لگائی کے کیوی آل راؤنڈر جمی نیشم نے آسٹریلیا کو طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگ بیش لیگ سے زیادہ بہتر انڈین پریمیر لیگ ہے۔
اس خبر کو دیکھنے کے بعد جمی نیشم کا بھارتی نجی چینل کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اب تک کی مضحکہ خیز اور غلط خبر ہے جو میں نے دیکھی ہے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ اس قسم کی خبر دینے پر شرم آنی چاہیے۔
آئی پی ایل 2020 میں جمی نیشم ایکش میں ہوں گے۔ کیوی آل راؤنڈر آئی پی ایل کے 13ویں سیزن میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ کنگز الیون پنجاب نے جمی نیشم کو 50 لاکھ بھارتی روپیوں میں خریدا تھا۔