Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا۔ سینئر ٹیم کے کوچز نے نوجوان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کیلئے مفید مشورے دیئے۔ ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ اپنی شناخت بنانے کے لیے انڈر-19 ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
ہیڈکوچ کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیرمعمولی کارکردگی پیش کرنے کے بعد کھلاڑی قومی سینئر ٹیم میں بھی جگہ بنا سکتے ہیں۔ بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولرز کو مفید مشورے بھی دیئے۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں میں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت موجود ہے، فاسٹ بولرز کو ساؤتھ افریقہ کی پچز پر بہت مدد ملتی ہے۔ انڈر-19 ورلڈکپ کا آغاز 17 جنوری سے ساؤتھ افریقہ میں ہو گا۔