Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

International Cricket Council

گزشتہ کچھ عرصے میں امپائرز کی غلطیوں کا خمیازہ بیٹسمینوں کو بھگتنا پڑا ہے جب نو بال ہونے کے باوجود بیٹسمین کو امپائرز نے آؤٹ دیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں محمد رضوان کو بھی نو بال پر امپائر نے آؤٹ دے دیا تھا لیکن آئی سی سی نو بال کے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
آئی سی سی نے نو بال ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی منظوری پہلے دے دی تھی۔ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نو بال کی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ٹرائل بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔
ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں فیلڈ امپائر کو فرنٹ فٹ نو بال دینے کا اختیار حاصل نہیں تھا بلکہ نو بال کا فیصلہ صرف تھرڈ امپائر کو کرنا تھا۔
حال ہی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی اس کا تجربہ کیا گیا لیکن متواتر بنیادوں پر اب یہ پہلی مرتبہ سلسلہ شروع ہوا ہے۔ یاد رہے اس ٹیکنالوجی کا ٹرائل پہلی مرتبہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2016 کی ون ڈے سیریز کے دوران کیا گیا تھا۔