Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنی صلاحیتوں کا منوا لیا۔ سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے صرف تین وکٹیں ہی حاصل نہیں کیں بلکہ یہ تین شکار ان کی ہیٹ ٹرک کا سبب بھی بنے۔
نوجوان فاسٹ باؤلر سڈنی تھنڈر کے خلاف آخری اوور کرنے آئے تو انھوں نے گلکس، فیرگوسن اور سیمز کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ حارث رؤف بی بی ایل میں ہیٹ ٹرک بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
انھوں نے اپنے چار اوورز میں صرف 23 رنز بننے دیئے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بی بی ایل کے رواں سیزن میں چار میچز کھیل چکے ہیں اور انھوں نے 13 کھلاڑیوں کو واپسی راستہ دکھایا ہے۔
اننگز کے اختتام پر حارث رؤف نے بتایا کہ کپتان میکسویل مجھے کہہ رہے تھے ڈاٹ بالز کرواؤ۔ انھوں نے کہا کہ یہ میرا خواب تھا کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلوں اور میرا خواب سچا ثابت ہوا۔