Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے 27ویں میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں ٹکرائیں۔ میچ میں کامیابی کے لیے سڈنی سکسرز کو 138 رنز کا ہدف ملا۔ جس کے تعاقب میں ان کی سات وکٹیں 97 رنز پر گر چکی تھیں۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی ہیٹ ٹرک کے باوجود سڈنی سکسرز نے سنسنی خیز میچ میں دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ جوش ہیزل ووڈ نے 19ویں اوور میں پیٹر سڈل کو تین چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ان کی طرف سے جیک ویدرالڈ 47 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے تھے جبکہ سڈنی سکسرز کے ٹام کرن نے چار شکار کیے تھے۔